بدھ 12 اگست 2026 - 06:13
مری سمر کیمپ 2026ء کے شرکاء میں تقسیمِ انعامات

حوزہ / مری سمر کیمپ 2026ء میں شریک طلبہ کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں مختلف انعامات اور خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 5 روزہ مری سمر کیمپ 2026ء میں شرکت کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریبِ تقسیمِ انعامات قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں منعقد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق مری سمر کیمپ 2026ء میں مجموعی طور پر 150 بچوں جبکہ 20 رکنی انتظامی و تربیتی ٹیم نے شرکت کی۔ کیمپ کے دوران بچوں کو مری کے خوبصورت اور پُرفضا قدرتی ماحول میں قرآن کریم اور معارف اہل بیت علیہم السلام سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں اور اسکاؤٹ ٹریننگ کے ذریعے ان کی تربیت اور شخصیت سازی پر خصوصی توجہ دی گئی۔

انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی لاہور شعبہ تربیت کی جانب سے منعقدہ مری سمر کیمپ 2026ء کے شرکاء میں تقسیمِ انعامات

تقریبِ تقسیمِ انعامات کے دوران کیمپ میں امتیازی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں مختلف انعامات تقسیم کیے گئے، جن میں شرٹس اور دیگر خصوصی تحائف شامل تھے۔ اس موقع پر تمام شرکاء کو اس یادگار سفر کی خوبصورت یاد کے طور پر یادگاری تصویری فریم بھی پیش کیے گئے۔

تقریب کے دوران بچوں نے اپنے تاثرات اور تجربات بیان کرتے ہوئے کیمپ کے دوران حاصل ہونے والے علم، تربیت اور خوبصورت یادوں کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

شرکاء کو مری سمر کیمپ کے دوران تیار کی گئی تصویری و ویڈیو ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی، جس کے ذریعے کیمپ کے تفریحی و تربیتی سفر کے خوبصورت اور یادگار مناظر کو دوبارہ تازہ کیا گیا۔

انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی لاہور شعبہ تربیت کی جانب سے منعقدہ مری سمر کیمپ 2026ء کے شرکاء میں تقسیمِ انعامات

علماء کرام نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مری سمر کیمپ کے تربیتی پہلوؤں، بچوں کی اخلاقی و دینی تربیت اور شخصیت سازی کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور اس طرح کے بامقصد تربیتی پروگراموں کے تسلسل کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر بچوں، والدین، انتظامی و تربیتی ٹیم اور تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا گیا، جن کی بھرپور کاوشوں اور تعاون سے مری سمر کیمپ 2026ء ایک کامیاب، بامقصد اور یادگار تربیتی پروگرام ثابت ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha